Aap Ke Wazaraa Kehte Hain.....
Posted By: Mangu on 27-09-2018 | 09:59:55Category: Political Videos, News“آپ کے وزراء کہتے ہیں آپ کو فائلیں بھی پڑھنی نہیں آتیں” صحافی نے یہ سوال کیا تو عثمان بزدار کی سیکیورٹی نے آگے سے کیا کیا؟
“آپ کے وزراء کہتے ہیں آپ کو فائلیں بھی پڑھنی نہیں آتیں” صحافی نے یہ سوال کیا تو عثمان بزدار کی سیکیورٹی نے آگے سے کیا کیا؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جونہی باہر آئے تو صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزراء کہتے ہیں کہ آپ کو فائلیں پڑھنی نہیں آتیں؟ جس پر وزیراعلیٰ حیران ہوئے اور جواباً سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا مجھے فائلیں پڑنی نہیں آتیں؟ جس پر صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا جی سر آپ کا ہر طرف مذاق اڑایا جارہاہے۔ صحافی نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ کہا جارہاہے کہ آپ چار مہینے ہی رہیں گے۔ صحافی نے یہ سوال کی تو آگے سے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی نے صحافیوں کو مزید سوالات کرنے سے روک دیا اور وہ چلے گئے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل خبر آئی تھی کہ وزیراعلیٰ کی ہمشیرہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایڈینشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے ڈاکٹرز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











