Khatoon Ne Sar E Aam...Thappad
Posted By: Akbar on 27-09-2018 | 20:18:05Category: Political Videos, Newsخاتون نے سر عام ابھیشک بچن کو تھپڑ رسید کر دیا
ممبئی(ویب ڈیسک)فلم میں خراب اداکاری پر خاتون نے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کو تھپڑ رسید کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے فلمی تقریب میں زندگی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شرارت‘‘ دیکھنے کے لئے
سنیما گئے تاکہ لوگوں کا فلم کے حوالے سے رد عمل جان سکیں کہ فلم کیسی ہے۔ابھیشیک نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون نے باہر آکر مجھے زور دار تھپڑ مارا اور کہنے لگی کہ تم اپنے خاندان کو شرمندہ کر رہے ہو برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو، خاتون کی اُس حرکت پر مجھے بہت غصہ آیا لیکن آج میں وہ وقت یاد کرکے ہنستا ہوں۔ابھیشیک نے اپنی حالیہ فلم کے حوالے سے بتایا کہ فیملی نے میری فلم ’من مرضیاں ‘ دیکھ کر بہت ہی مثبت ردعمل دیا ہے، والد امیتابھ بچن نے میری اداکاری کو پسند کیا جب کہ ایشوریا نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہترین اداکار قراردیا۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











