Main Samjha Ke Plane Land Kar Gaya Hai
Posted By: Abid on 28-09-2018 | 18:09:16Category: Political Videos, Newsمسافروں سے بھراطیارہ سمند رمیں جاگر ااور پھر۔ ۔۔
ولنگٹن (ویب ڈیسک)پاپوا گنی کی فضائی کمپنی ایئرنیوگینی کا ایک بوئنگ طیارہ مائیکرونیشیاء کے ایک ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہوئے پھسل کر سمندر میں جاگرا تاہم خوش قسمتی سے طیارے کے بحرالکاہل کے بیچوں بیچ پہنچ جانے کے باوجود عملے کے اراکین سمیت تمام 47مسافر محفوظ رہے ۔سمندری پانی میں موجود طیارے کے ایمرجنسی راستے سے مسافروں کو مقامی کشتیوں کی مدد سے بحفاظت نکال کر ایمرجنسی حکام کے پہنچایاگیاتاہم سات مسافروں کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
مسافر بل جینس نے بتایاکہ طیارہ زمین کے انتہائی قریب آیا جیسے کہ وہ چووک آئی لینڈ کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کررہاہو، میراخیال تھا کہ ہم بمشکل اتر گئے ہیں لیکن جب میں نے اوپر دیکھا تو ایک طرف سوراخ دکھائی دیا جس سے پانی اندر آرہاتھا، پھر میں نے سوچاکہ یہ ایسا نہیں ہوسکتا۔اس کیساتھ ہی جہاز کے اندر کھلبلی مچ گئی جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو سرمیں زخم بھی آئے، میں نے اپنی اہلیہ کو کال کی اور چیخنا شروع کردیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی کاوش کو بھی سراہاجنہوں نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کردی حالانکہ کوئی بھی ڈرسکتا تھاکیونکہ طیارہ ابھی کریش ہواتھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق قریب ہی امریکی نیوی کے اہلکار موجود تھے جنہوں نے ساحل سے 100فٹ کی دوری پر موجود طیارے سے مسافروں کو نکالنے میں مدد کی ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











