Modi Sarkar....Ki Jaanib Se....
Posted By: Ahmed on 29-09-2018 | 06:26:58Category: Political Videos, Newsمودی سرکار کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے، بھارتی فوج کے اہلکاروں نے بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں نے 2016 کے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیکس کے ڈرامے کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا۔بھارتی فوجی اہلکار سہولیات کی عدم فراہمی پر سڑکوں پر نکلے آئے اور احتجاج کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے 29 ستمبر 2016 کو مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کہاں کی گئی تھی۔
احتجاجی فوجیوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائے کہاں پر سرجیکل اسٹرائیکس کی گئیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں نے کہا کہ بھارت سرکار کی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے۔بھارتی فوجیوں نے کہا کہ ہمیں تو نہ صحت کی سہولیات دی جاتی ہیں اور نہ ہی ہماری پنشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔اندر کے بھیدیوں نے ایک ایسے وقت میں لنکا ڈھا دی ہے جب بھارت نے گزشتہ دنوں 2016 کے ڈرامہ کے بارے میں ویڈیو ریلیز کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارت نے 29 ستمبر 2016 کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی حدود میں ‘کامیاب سرجیکل اسٹرائیکس’ کی ہیں اور بھارت کا یہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوا تھا۔متعدد فورمز پر پوچھے جانے کے باوجود بھارت اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












