Pakistani Stage Actress Intaqaal Kar Gayi
Posted By: Akbar on 29-09-2018 | 06:28:24Category: Political Videos, Newsمشہور پاکستانی سٹیج اداکارہ انتقال کر گئیں۔۔۔
ملتان(ویب ڈیسک) معروف اسٹیج اداکارہ نائلہ شاہ طویل علالت کے بعد انتہائی کسمپرسی کی حالت میں آج ملتان میں انتقال کرگئیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کی بیماری میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 10 روز سے ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج تھیں، جو آج صبح خالقِ حقیقی سے جاملیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نائلہ شاہ خون کے سفید خلیوں کی کمی کی بیماری میں مبتلا اور منشیات کی عادی تھیں۔ سالہ نائلہ شاہ نے کیرئیر کا آغاز اسٹیج ڈانسر کی حیثیت سے کیا تھا، انہوں نے کئی ٹی وی پروگرام بھی کیے اور پھر شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا۔تاہم شوہر کے انتقال کے بعد نائلہ شاہ کے خاندان والوں کی جانب سے ان کی جائیداد پر قبضہ کر لیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے انتہائی غربت میں زندگی گزاری اور بھیک مانگ کر گزر بسر کی۔نائلہ شاہ نے سوگواران میں ایک 7 سالہ بیٹے اور 8 سالہ بیٹی کو چھوڑا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











