Azaad Kashmir Ke Wazir E Azam Par Hamla
Posted By: Ahmed on 30-09-2018 | 19:15:39Category: Political Videos, Newsآزاد کشمیر کے وزیراعظم پر حملہ، مشال ملک نے بھارت کو اس کی اوقات یاد کروا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کاامن تباہ کر دیا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے،
عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے،بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کاامن تباہ کر دیا ہے،کشمیری بہادر قوم اور نہتے ہو کر بھی جذبہ آزادی سے بھرپور ہے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے یو این میں بہت اچھی تقریر کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نہتی جنگ لڑ رہے ہیں ،بھارتی فوجی کشمیریوں کی لاشیں غائب کردیتے ہیں،کشمیری پرحملہ انفرادی واقعہ نہیں ہوتا،یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے،بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہاہے،وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی ،بھارت میں 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے ،بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











