Saaniha Model Town Case....
Posted By: Akbar on 30-09-2018 | 19:17:37Category: Political Videos, Newsلاہور(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت سے رپورٹ طلب کرلی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے ۔
اتوار کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پور عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر متاثرہ خاتون بسمہ نے عدالت نے کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی اپیل مسترد کردی ہے۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے جب کہ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ ماڈل ٹا ئو ن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











