Mulak Ke Mash'hoor Tareen Hospital....
Posted By: Mangu on 30-09-2018 | 19:18:36Category: Political Videos, Newsلاہور(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے حمید لطیف ہسپتال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے کوخلاف ورزیوںپرایک ہفتے میں عملدرآمد کا حکم د یتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریماکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو ہر طرح کی عزت اور رعایت دی جائے گی ،آپ کا ہسپتال ماڈل ہسپتال ہونا چاہئے، چاہتے ہیں کہ مصری شاہ سے آیا ہوا ایک عام شخص بھی آپ کے ہسپتال میں علاج کرا سکے، خد اکا واسطہ ہے لوگوں کا خیال کریں ۔ اتوار کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمید لطیف ہسپتال سے متعلق کیس کی سماعت کی،ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ حمید لطیف ہسپتال نے 100 فیصد قانون کی
خلاف ورزی کی ،چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ بلڈوزراورکرین لگاکوغیرقانونی تعمیرات گرادیں۔حمید لطیف ہسپتال کے ڈاکٹر راشد لطیف نے عدالت کو بتایا کہ غریبوں کیلئے 30 بیڈ،ریٹ لسٹ میں 45 فیصد کمی کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو ہر طرح عزت اور رعایت دی جائے گی ،آپ کا ہسپتال ماڈل ہسپتال ہونا چاہئے ،مصری شاہ سے آیا ہوا ایک عام شخص بھی آپ کے ہسپتال میں علاج کرا سکے ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سٹنٹ ایک لاکھ میں ڈالنے کا حکم دیا گیا لیکن 2 سے ڈھائی لاکھ میں ڈالا جا رہا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خد اکا واسطہ ہے لوگوں کا خیال کریں ،بھاری فیسیں لینے والے سکولوں کیخلاف بھی ایکشن لینے لگے ہیں ،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کوخلاف ورزیوںپرایک ہفتے میں عملدرآمد کا حکم دیدیااور آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












