Salman Khan Qaatlon Ke Nishaane Par
Posted By: Akbar on 30-09-2018 | 19:24:51Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ انتہا پسندوں کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو فلم ‘لوراتری’ کی وجہ سے مبینہ دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جن کے باعث انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس دیپک مشرا خود کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار کی جانب سے فلم ‘لوراتری’ کے نام پر
اعتراض اُٹھایا گیا تھا اور سنیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ مسلسل دباؤ کی وجہ سے سلمان خان نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم ‘لوراتری’ کا نام تبدیل کرکے اسے ‘لویاتری’ کردیا تھا۔سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہندو جماعت کے اعتراض کے بعد فلم کا نام تبدیل کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ناخوش ہیں اور اب وہ فلم کے کئی سین نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویاتری‘ میں اُن کے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین ڈیبیو کر رہے ہیں یہ فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











