Fizaa Mein Parwaaz Ke Saath Saath....
Posted By: Abid on 30-09-2018 | 22:47:05Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک) ڈرون ٹیکنالوجی میں مزید تحقیقات حیرت انگیز نتائج کے حامل ڈرون تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہی ہیں، ایک کمپنی نے ایسا ڈرون تیار کر لیا ہے جو پانی کی سطح پر کشتی اور تہہ میں آب دوز کی طرح تیر سکتا ہے۔سپرائے نامی یہ
مشین دنیا کا پہلا واٹر پروف ڈرون بھی ہے جسے امریکی انجینئروں نے تیار کیا ہے جو فضا میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ فلوریڈا میں واقع سویل پرو کمپنی نے اسے بنایا ہے جس کی کراؤڈ فنڈنگ کا ہدف حیرت انگیز طور پر صرف ایک گھنٹے میں پورا ہوگیا۔سپرائے ڈرون میں ’4 کے‘ کیمرا، ساکت (سٹل) فوٹو گرافی اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 17 منٹ تک اڑسکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک کلومیٹر بلندی تک جا پہنچتا ہے۔ اس میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے علاوہ ازیں موبائل ایپ سے بھی اسے قابو کیا جاسکتا ہے۔سپرائے پانی سے تیرتے ہوئے اچانک ڈرون بن کر فضا میں بلند ہوسکتا ہے جس کا سارا منظر آپ ریموٹ کنٹرول کے مانیٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی ویڈیو بیک وقت کئی پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی تیاری اور ڈیزائننگ میں انہیں دو برس لگے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











