Pakistaniyon Se Panga Na Leina....
Posted By: Ahmed on 30-09-2018 | 22:53:19Category: Political Videos, Newsمیکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو کال میں میکسیکو سٹی کی سڑک کے کنارے بیٹھے شامی پناہ گزینوں کے ساتھ ایسا سلوک کر ڈالا کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے اداکارہ کو کھری کھری سنا ڈالیں۔ نیوز ویک کے مطابق 32سالہ لنڈسے لوہن نے رات کے وقت سڑک پر ایک جوڑے کو اپنے دو بچوں کے ہمراہ کمبلوں لپٹ کر بیٹھے دیکھا تو ان کے پاس چلی گئی اوروالدین کو چھوڑ کر بچوں کو ایک رات ہوٹل میں ٹھہرانے اور فلم دکھانے کی پیشکش کر دی۔ جب والدین نے بچوں کو اکیلے اس کے ساتھ بھیجنے سے انکار کر دیا تو اداکارہ نے الٹا والدین کو اغواء کار قرار دے دیا اور کہا کہ وہ بچوں کو سمگل کررہے ہیں۔ وہ کچھ ایسے انداز میں بیچارے غریب والدین پر برس پڑی کہ وہ وہاں سے کمبل اور بسترے سمیٹ کر چل پڑے لیکن اداکارہ نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ لنڈسے لوہن ان کے پیچھے پیچھے چلتی رہی اور بچوں کو تسلیاں دیتی رہی کہ میں آپ کے ساتھ ہوں، آپ فکر نہ کریں۔ حالانکہ بچے خود اداکارہ کے اس روئیے پر انتہائی خوفزدہ نظر آ رہے تھے۔ اس دوران اداکارہ نے اس جوڑے کو گالیاں بھی دیں اور کہا کہ ’’تم لوگ عربوں کی ثقافت تباہ کر رہے ہو۔‘‘ یہاں پاکستان کا کوئی
ذکر ہی نہیں تھا لیکن اداکارہ نے یہ غیرمبہم فقرہ بھی ان والدین سے کہہ دیا کہ ’’پاکستانیوں کے ساتھ پنگا مت لینا۔‘‘ ویڈیو دیکھنے والے کسی شخص کو یہ سمجھ نہیں آ سکتی کہ اس سارے قصے سے پاکستان یا پاکستانیوں کا کیا تعلق تھا اور وہ بیچارا پناہ گزین خاندان، جو سڑک کنارے رات گزارنے بیٹھا تھا، پاکستانیوں کے ساتھ کیا پنگا لے رہا ہے۔ لنڈسے کی اس ویڈیو پرایرک جیکبسن نامی ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لنڈسے لوہن کو جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ اس نے غریب خاندان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا اور ان سے ان کے بچے چھیننے کی کوشش کی۔‘‘لیکسی مونڈریگن نامی صارف نے لکھا کہ ’’بچوں کے چہرے پر خوف دیکھ کر صاف لگ رہا ہے کہ وہ انہی والدین کے بچے ہیں اور سمگل نہیں کیے جا رہے، بلکہ وہ اداکارہ سے خوفزدہ ہو رہے ہیں۔ اس ویڈیو سے ثابت ہو گیا کہ اداکارہ اب اعلانیہ طور پر پاگل ہو چکی ہے۔‘‘

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












