Nawaz Shrif Ki Rehaai Ke Baad....
Posted By: Ahmed on 01-10-2018 | 06:30:21Category: Political Videos, Newsنوازشریف کی رہائی کے بعد حنیف عباسی کی ضمانت کی درخواست پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما کو بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے حنیف عباسی کی طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی سخت بیمار ہیں، دل میں سٹنٹ ڈالا گیا ہے اور جیل میں علاج ممکن نہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جب کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











