Top Rated Posts ....
Search

Adaalat Mein PTI Rahnumaaon Ki Muaafiyaan

Posted By: Ahmed on 01-10-2018 | 06:35:48Category: Political Videos, News


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں منشا بم گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی۔ایم این اے کرامت اورندیم عباس بھارانےغیرمشروط معافی مانگ لی۔دوران سماعت عدالت نے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کی معافی قبول کر لی۔ملک کرامت کھوکھر نے عدالت میں بتایا کہ میں نےصرف یہ کہا کہ لڑکے کے خلاف ایف آئی آرنہیں توچھوڑدیں ،۔مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسے چھڑایا ہے اس نے پولیس آفیسر سے زیادتی کی بلکہ بیرون ملک پاکستانی کی جائیدادپر قبضہ کررکھا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کا منشا بم سے کیا تعلق ہے؟۔توکرامت کھوکھر نے جواب دیا کہ وہ ہماری برادری کا ہے۔۔چیف جسٹس نے ملک کرامت کھوکھر کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ زندگی میں کبھی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم قانون بنانے والوں کی عزت کرتے ہیں۔پنجاب پولیس نے عدالت میں بتایا کہ منشا بم ساتھیوں سمیت روپوش ہو گئے ہیں۔ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے منشا بم کے بیٹوں کے اچھے تعلقات ہیں۔اور منشا بم کا بیٹا ملک طارق بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔۔عدالت نے منشا بم اور اسکے بیٹوں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ منشا بم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ منشا کے نام کے ساتھ بم لگتاہے پولیس بم کے نام سے گھبراتونہیں گئی؟ ڈی پی او نے جواب دیا کہ منشا بم مافیاہے جو لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرتاہے، عدالت نے منشا بم اور دیگر قبضہ گروپوں سے زمین فوری

طور پرواگزار کروانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے گذشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے منشا بم کی گرفتاری روکنے پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک کرامت کھوکھر کو طلب کیا تھا۔ ایس پی نے کہا تھا کہ آپ کے حکم پر منشا بم کے خلاف کاروائی کی تو سفارشوں کے لیے فون آنا شروع ہو گئے۔۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سفارش کے لیے کس کا فون آیا تو ایس پی نے بتایا کہ ایم این اے کرامت علی کھوکھر نے منشا بم کی گرفتاری روکنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کون بدمعاش ہیں یہاں۔قبضہ مافیہ کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔ پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے والے کو نہیں چھوڑوں گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.