Imran Khan Ki Koshishein Rang Le Aayein...
Posted By: Abid on 02-10-2018 | 07:53:35Category: Political Videos, Newsعمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، سعودی عرب نے پاکستان کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے سعودی عرب کی جانب 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دینے پر آمادگی کی تصدیق کردی۔گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل ادھار پر تیل چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دیا جائے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل مانگا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہماری 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل لینے کی حکمت عملی سے سعودی حکام آمادہ ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ گوادر میں آئل ریفائنری لگانے میں سعودی عرب دلچسپی رکھتا ہے اور ہم بھی یہی چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر بھی بات ہو رہی ہے اور سعودی عرب اس میں بھی دلچسپی لے رہا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ صوبوں سے اس معاملے پر بات ہورہی ہے اور پارلیمان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔یاد رہے کہ سعودی وفد کے طویل دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک میں گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم مفاہتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












