Shahbaz Shrif Ne Misaal Qaaim Kardi....
Posted By: Ahmed on 02-10-2018 | 08:01:10Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے رضاکارانہ طور پر چیک جمع کروا کر مثال قائم کر دی ہے اور اب باقی رہنماؤں کو بھی اس مثال پر عمل کرنا چاہیے ۔سرکاری خرچ پرذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت میں ہوئی جس دوران شہبازشریف نے اپنی
اشتہاری مہم کے عوض 55 لاکھ کا چیک جمع کروا دیاہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کاچیک ڈیم فنڈزمیں جائےگایاحکومتی خزانے میں؟تو ایڈوکیٹ شاہد حامد نے جواب دیا کہ یہ چیک پنجاب حکومت کے خزانے میں جائےگا، ڈیم کیلئے سابق حکومت نے 122 ارب مختص کیے تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ رقم توقومی خزانے سے تھی،ذاتی حیثیت میں نہیں، شاہدحامداینڈکمپنی کی جانب سےڈیم فنڈزمیں کوئی چندہ نہیں آیا،شہبازشریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکرمثال قائم کردی،باقی رہنماو¿ں کوبھی اس مثال پرعمل کرنا چاہیے ، شہبازشریف کےخلاف نوٹس نمٹایاجاتاہے۔ چیف جسٹس نے ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











