Shane....Saabiq Kaptaan....Ke Baare Mein Mutnaaze Baat Keh Di
Posted By: Mangu on 02-10-2018 | 19:16:14Category: Political Videos, Newsسڈنی(ویب ڈیسک) مایہ ناز سابق آسٹریلوی بولر شین وارن نے سابق کپتان اسٹیو وا کو خود غرض ترین انسان قرار دے دیا۔ شین وارن نے اپنی کتاب ‘نو اسپن’ میں اپنے زمانہ کرکٹ کے دوران واقعات تحریر کیے اور انہی واقعات میں انہوں نے سابق کپتان اسٹیو وا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ سب سے زیادہ خود غرض کھلاڑی کے ساتھ کھیلے ہیں۔
شین وارن نے اسٹیو وا کو خودغرض ترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف اپنی 50 فیصد اوسط برقرار رکھنے کی فکر رہتی تھی جو بچکانہ حرکت اور وفاداری کی کمی کا ثبوت ہے۔ شین وارن نے اس کی مثال دیتے ہوئے اپنی کتاب میں لکھا کہ ‘1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران میں نائب کپتان تھا اور اسٹیو وا نے اس کے باوجود انہیں ڈراپ کرنے کا کہا’۔ شین وارن کے مطابق انجری کے باوجود انہوں نے برین لارا کے خلاف زبردست بولنگ کی، اس کے باوجود کپتان انہیں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کرنے پر تلے ہوئے تھے۔ شین وارن نے لکھا کہ بطور کپتان اسٹیوا وا کو انہیں سپورٹ کرنا چاہئے تھا، میں ہمیشہ یقین رکھتا ہوں کہ کپتانی کا فن یہ ہے کہ آپ اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












