Hum Soch Rahe Thay Ke Imran Khan....
Posted By: Mangu on 02-10-2018 | 19:19:26Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک جب خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے بنائے گئے سمال ڈیمز کی تفصیلات بتا رہے تھے تو اپوزیشن کی طرف سے کمیشن کمیشن کے نعرے لگائے گئے،جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے غصے سے کہا ”کمیشن تمہارا باپ کھاتا ہو گا“۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی رکن مریم اورنگزیب تقریر کر رہی تھیں تو سپیکر نے کہا کہ آپ کا ٹائم ختم ہو گیا ہے اور مائیک وزیر دفاع کو دے دیا جس پر مسلم لیگ(ن)کے اراکین نے شور مچا دیا، سپیکر نے مریم اورنگزیب کو مائیک دیتے ہوئے دو منٹ میں اپنی تقریر ختم کرنے کی ہدایت کی اور دو منٹ بعد پھر ان کا مائیک بند کرکے پرویز خٹک کو مائیک دیا جس
پر ن لیگ کے اراکین نے پھر شور مچا دیا پرویز خٹک کو ایک بار پھر اپنی نشست پر بیٹھنا پڑا اور مریم اورنگزیب نے اپنی تقریر مکمل کی۔ پرویز خٹک دو بار اپنی نشست پر کھڑے ہوئے لیکن بات نہ کر سکے،مریم اورنگزیب نے اپنی تقریر کے اختتام پر شعر پڑھا کہ ”سوال یہ نہیں کہ جیتا کون ہارا کون،سوال یہ ہے کہ کوئی باوقار کتنا تھا“انہوں نے طنزاً کہاکہ ہماراتو خیال تھا کہ وزیر اعظم سعودی عرب اونٹ پر بیٹھ کر جائیں گے، قوم وزیر اعظم، صدر، وزراءاعلیٰ اور گورنرز کی جھونپڑیاں تلاش کر رہی ہے، یہ حکومت ہے یا انکل سرگم کا پتلی تماشا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان میں عالمی تیل کی قیمتیں کم ہو گئی تھیں جس پر اپوزیشن نے قہقہہ لگا دیا۔ اس دوران رانا تنویر حسین نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چھوڑو یار بیٹھ جاؤ جس پر خسرو بختیار بولے آپ میرے دوست ہیں میں آپ کا احترام کرتا ہوں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












