Top Rated Posts ....
Search

Bharti Adaalat Ne Shadi Ke Khawahish Mand

Posted By: Mangu on 02-10-2018 | 19:23:31Category: Political Videos, News


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر نئی دہلی میںشادی کے خواہشمند ہم جنس پرستوں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی، دہلی ہائی کورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر خیریت معلوم کرنے کا حکم سنا دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں شادی کی خواہش مند ہم جنس پرست خواتین اپنے والدین کے ڈر سے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔ہم جنس پرست خواتین کے اس جوڑے نے ہائی کورٹ سے بھارتی سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستی کو جرم کے دائرے سے خارج کرنے کے فیصلے کے پیش نظر رجوع کیا

۔20 اور 21 سالہ خواتین کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے درمیان ڈیڑھ سال سے تعلقات قائم ہیں اور ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ان کو ان کے اہل خانہ کی جانب سے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی قربت کو ان کے والدین نے مسترد کردیا ہے اور ہم سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ والدین کے دبا کے پیش نظر ہم راجستھان چھوڑ کر دہلی میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوئی ہیں۔دونوں خواتین کی درخواست پر جسٹس نجمی وزیری نے دہلی پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ انہیں حفاظت فراہم کیا جائے اور پولیس افسر روزانہ کی بنیاد پر ان کی خیریت معلوم کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.