Arab Mulak Mein Fauj Ka Bada Hamla....
Posted By: Abid on 02-10-2018 | 19:24:16Category: Political Videos, Newsالحدیدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی کرتے ہوئے صف اول کے حوثی کمانڈر سمیت 40باغیجنگجوئوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، صف اول کا فیلڈ کمانڈر حسین یحیی کشیمہ تیار کرنے اور بارودی سرنگوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کے مطابق ساحلی علاقے الحدیدہ میں فوج اور اس کی معان عرب اتحادی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں صف اول کے فیلڈ کمانڈر حسین یحیی کشیمہ سمیت 40 شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری کے مغربی ساحلی محاذ پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول حوثی لیڈر کشیمہ کا شمار صف اول کے فیلڈ کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ اسے بم تیار کرنے اور بارودی سرنگوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ اس نے 2011 اور 2012 میں لبنان اور ایران سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











