Hakoomat Ka Gas Ki Qeemat Mein....
Posted By: Aalo on 03-10-2018 | 01:19:56Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا گیس کی قیمت میں5,10روپے نہیں بلکہ کتنے روپے کلو اضافے کا امکان ؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی . حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔ جس سے خیبرپختونخواہ ، سندھ اور بلوچستان کے گیس اسٹیشنز متاثر ہوں گے۔ اس کے برعکس سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا فرق پنجاب کے گیس اسٹیشنز پر نہیں پڑے گا کیونکہ پنجاب کے گیس اسٹیشن پہلے ہی سی این جی سے ایل این جی پر منتقل ہو چکے ہیں۔ ممکنہ طور پر سی این جی کی نئی قیمت اس ہفتے سے لاگو ہو گی جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کچھ اسٹیک ہولڈرز نے کہا کہ ایل این جی کے ٹرمینل آپریٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے تین صوبوں کے سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی جان بوجھ کر کوشش کی گئی۔ سی این جی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر عوام نے شدید احتجاج کیا جس میں ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو
ں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اوگرا نے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔ لیکن حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نامساعد معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












