Top Rated Posts ....
Search

Main Yeh Kaam Kar Ke Bohat Sharminda Hoon

Posted By: Akbar on 03-10-2018 | 09:54:11Category: Political Videos, News


میں یہ کام کرکے بہت شرمندہ ہوں۔۔۔۔ معروف اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا جرم قبول کر لیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) ہولی وڈ فلم سیریز ایکس مین کے پارٹ (فیوچر پاسٹ) میں کام کرکے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی چینی اداکارہ فان بنگ بنگ 3 ماہ کی پراسرار طور پر گمشدگی کے بعد منظرعام پر آگئیں ہیں۔اس سال جولائی کے آغاز میں اداکارہ اچانک اس وقت غائب ہوگئی تھیں جب اس پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔

چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی اداکارہ فان بنگ بنگ نے ایک فلم میں کام کرنے پر 3 کروڑ چینی یوآن (53 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کمائے مگر اس آمدنی کو 2 معاہدوں میں تقسیم کرکے پیش کیا گیا تھا، یعنی عوام کے سامنے ایک کروڑ یوآن لینے کا معاہدہ پیش کیا گیا جبکہ 2 کروڑ یوآن خفیہ معاہدے کے تحت لیے گئے تھے، تاکہ ٹیکسوں سے بچ سکیں۔اب اچانک 3 ماہ بعد اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے چینی حکومت سے معذرت کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد 15 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اور جرمانے ادا کیے ہیں۔چینی سوشل میڈیا پر اداکارہ نے غلط کام کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ‘ میں ٹیکس چوری پر بہت شرمندہ ہوں اور سزا دیئے جانے پر چینی حکام کو سراہتی ہوں’۔چینی میڈیا کے مطابق مختلف خفیہ معاہدوں کے ذریعے اداکارہ اور کمپنیوں نے 24 کروڑ 80 لاکھ یوآن ٹیکسوں کی مد میں بچائے، تاہم ان کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔اداکارہ اور ان کی کمپنیوں پر مجموعی طور پر 88 کروڑ سے زائد یوآن کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جن میں سے اداکارہ کو ذاتی طور پر 47 کروڑ 90 لاکھ یوآن ادا کرنے ہوں گے،

مگر یہ واضح نہیں کہ باقی رقم کس کو ادا کرنی ہے۔حکام نے اداکارہ کو ایک مخصوص مدت کے اندر اندر جرمانہ اور ٹیکسوں کی ادائیگی کا حکم دیا ہے، اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تو ٹٰکس حکام یہ معاملہ سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیں گے۔ جس کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔چینی میڈیا میں اس رپورٹ کے سامنے آتے ہی اداکارہ نے بھی کئی ماہ بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے مالیاتی الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینی معاشرے، عوام اور ٹیکس حکام سے معذرت کی۔ان کا کہنا تھا ‘کچھ عرصے تک میں ملک، معاشرے اور انفرادی سطح پر تعلق کے فوائد کو سمجھ نہیں سکی، اور میں نے خفیہ معاہدوں سے فائدہ اٹھا کر ٹیکس مسائل سے بچنے کی کوشش کی، جس پر میں بہت شرمند ہوں’۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ مکمل طور پر ٹیکس حکام کی سزا کو قبول کرتی ہیں’پارٹی اور ملک کی اچھی پالیسیوں کے بغیر، عوام کی محبت کے بغیر، آج فان بنگ بنگ اتنی مقبول نہ ہوتی’۔37 سالہ فان بنگ بنگ چین کی مقبول ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہے، جنھیں نے چین کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں ایکس مین ڈیزآف فیوچر پاسٹ قابل ذکر ہے۔






Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 128 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 126 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.