Shaam Mein Kya Chahta Hai....
Posted By: Ahmed on 03-10-2018 | 10:11:25Category: Political Videos, Newsماسکو(ویب ڈیسک )روس کے صدر ولادی میر پوتین کا کہنا ہے کہ ماسکو کا ہدف شام سے تمام غیر ملکی فورسز کا انخلا ہے اور ان میں روسی فوج بھی شامل ہے۔ماسکو میں توانائی کی ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں امریکی افواج کی موجودگی اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی
ہے۔اس سے قبل کریملن ہاؤس شام میں امریکی فوج کی مداخلت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔ اس کے مطابق اقوام متحدہ یا شامی حکومت نے امریکی فوج کو کوئی اختیار نہیں دیا ہے۔پوتین کا کہنا ہے کہ شام میں معاندانہ کارروائیوں کے روک دیے جانے پر تمام غیر ملکی فورسز پر لازم ہے کہ وہاں سے کوچ کر جائیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پوتین نے واضح کیا کہ اگر شامی حکومت نے مطالبہ کیا تو روس اپنی فوج واپس بلا لے گا۔روسی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب ترکی کا ایک نیا فوجی قافلہ شام کے شمال مغرب میں اپوزیشن گروپوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں داخل ہوا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











