Main....In Ek Doosre Aashiq Ho Gaye Hain
Posted By: Ahmed on 03-10-2018 | 10:18:43Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ ان کے ساتھ سنگاپور کے سربراہی اجلاس کے بعد ہمارے درمیان دو طرفہ خطوط کا تبادلہ ہوا اور اس کے بعد ہم ایک دوسرے پر عاشق ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز مغربی ورجینیا میں
ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بے رحم تھا لیکن وہ بھی ایسے ہی تھے‘ ہم گھوم پھِر کر ایک ہی نقطے پر لوٹ آئے اور اس کے بعد ایک دوسرے پر عاشق ہو گئے‘ انہوں نے مجھے خوبصورت اور شاندار خطوط لکھے جس کے بعد ہمارے درمیان قربت میں اضافہ ہوا۔دوران خطاب صدر ٹرمپ کے الفاظ نے ان کے حامیوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا اورانہوں نے دیر تک تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور دیگر سابقہ صدور کی ٹیلی فون کالوں تک کا جواب نہیں دیا جاتا تھا۔ سابق امریکی صدور کی جانب سے ٹیلی فون کئے جانے پر شمالی کوریا کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ ہمیں فون نہ کریں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل بھی اپنے شمالی کورین ہم منصب کےساتھ اچھے تعلقات کا ذکر کیا تھا۔12 جون کو سنگاپور میں ٹرمپ اور کِم کی ملاقات تارِیخ کا پہلا امریکہ،شمالی کوریا سربراہی اجلاس تھا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












