Shohar Ne Apni Hi Biwi Ko Jail Bhijwaa Diya
Posted By: Abid on 03-10-2018 | 19:09:47Category: Political Videos, Newsمتحدہ عرب امارات میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو تین مہینے کیلئے جیل بھجوا دیا لیکن کیوں؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا
لاہور(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں خاتون کو شوہر کا موبائل فون بغیر اجازت چیک کرنے پر تین مہینے کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت میں شہری نے بیوی کے خلاف درخواست جمع کروائی جس میں اس نے اپنی اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے میری اجازت کے بغیر ہی موبائل فون چیک کیا اور اس میں موجود مواد کو دوسری ڈیوائس میں کاپی کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ اس کا تفصیلی جائزہ لے سکے۔شکایت میں شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے یہ حرکت اس کے سوتے ہوئے کی۔
تاہم دوسری جانب خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے شوہر کو دوسری خواتین کے ساتھ موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے پکڑا تھا تو اس نے خود مجھےاپنے موبائل فون کا پاسورڈ دیا تھا ۔
اس معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ایک جنگ سی چھڑ گئی ہے تاہم کچھ لوگ خاتون کی حمایت کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں تو کچھ شوہر کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر شوہر کو لگتا تھا کہ اس کے موبائل میں کوئی شکوک و شبہات والی چیز نہیں ہے تو پھر اسے اس تمام تر معاملے سے نہیں گزرنا چاہیے تھا اور یہ بہت ہی شرمناک بات کہ کوئی اپنی ہی بیوی کو جیل بھجوا دے۔
جبکہ ایک صارف بیچاے مرد کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے نظر آیا ، اس کا کہناتھا کہ لڑکی کو جیل جانا چاہیے تھا کیونکہ اس کو کس نے کہا تھا اپنے شوہر کے موبائل فون کا تفصیلی جائزہ لے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












