Dadi Ki Aakhri Rasoomaat Mein Muskuraahat
Posted By: Aalo on 03-10-2018 | 20:34:52Category: Political Videos, Newsممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کی آخری رسومات میں نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے خلاف ایک نیا محاز کھل گیا۔تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنہ راج حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئی تھی، اُن کی آخری رسومات ایک روز قبل ادا کی گئیں جس میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تمام لوگ غم سے نڈھال نظر آئے مگر کرینہ کپور، سیف علی خان اور انیل کپور کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کے بعد لوگوں نے توپوں
کے رخ بے بو کی طرف کرلیے۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں تینوں شخصیات کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں اُن کے بیٹے رشی کپور اور دیگر اہل خانہ امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے اپنی فیملی سمیت امریکا میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











