Karachi Mein Bijli Ka Bada Break Down....
Posted By: Abid on 04-10-2018 | 01:29:48Category: Political Videos, Newsکراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بجلی کا بریک ڈاون ہوا جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کراچی میں رواں ہفتے آج دوسرے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی سے متاثرہ علاقوں میں محمود آباد، ملیر، ماڈل کالونی، گلستان
جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس ویو، کشمیرکالونی، نارتھ کراچی، گلبرگ، کلفٹن اورکورنگی کے مختلف علاقے شامل ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ سے جزوی سپلائی بحال ہوچکی ہے، ایئرپورٹ سمیت واٹربورڈ کے ڈھابیجی اورگھاروپمپنگ اسٹیشن پربھی بجلی کی فراہمی جاری ہے جب کہ اورنگی، لانڈھی، پورٹ قاسم اورصدرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشنِ معمار، جیکب لائن، نارتھ کراچی اورگلستانِ جوہرکے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جب کہ باقی متاثرہ علاقوں میں بحالی کاعمل جاری ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











