Imran Khan Duniya Ki Behno Aur Betiyon Keliye
Posted By: Mangu on 05-10-2018 | 05:37:46Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ایک اور بڑی ذمہ داری سونپ دی ، وزیراعظم عمران خان دنیا سے جنسی استحصال کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے ’’ سرکل آف لیڈر شپ ‘‘ کا حصہ بن گئے ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ سے جاری
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکل آف لیڈر شپ میں شمار ہونے والے دنیا کے ساتویں حکمران یا وزیراعظم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سرکل آف لیڈر شپ کے فورم کے ذریعے جنسی استحصال کے خاتمے کیلئے اقدامات کو موثر بنایا جاتا ہے اور اس طرح کے واقعات کی فوری رپورٹنگ اور انسداد کے لئے اقدامات بھی تجویز کیے جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں ۔ ہر ملک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے خوفناک رجحان کے سدباب کے لیے کام کر رہے ہیں مگر یہ وبا بڑھتی جا رہی ہے ، پاکستان میں اس ضمن میں کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اقوام متحدہ نے عمران خان کو سرکل آف لیڈر شپ کا حصہ بنایا ہے جس میں دنیا کے متعدد ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔ اس سرکل میں شامل سربراہان مملکت اپنے اپنے ممالک میں خواتین کو ظلم و زیادتی اور ہراسگی سے بچانے کے لیے کے لیے نہ صرف تجاویز پیش کرتے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں خواتین کے حوالے سے قائم ذیلی ادارے میں پیش کی جانیوالی تجاویز پر اپنے ممالک میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے جاتے ہیں ۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












