Top Rated Posts ....
Search

Bas Is Ki Kasar Baaqi Thi.....

Posted By: Ahmed on 06-10-2018 | 20:22:35Category: Political Videos, News


جیکب آباد(ویب ڈیسک)جیکب آبادمیں قانون اندھاہوگیا سابق ایم این اے کے امیدوار پر بھینس چوری کا کیس داخل گرفتاربا اثر نے پلاٹ پر قبضہ کیاگیا اورجھوٹاکیس بھی مجھ داخل کیاگیا انصاف کیاجائے ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں قانون اندھاہوگیا ہے پولیس کا ایک اورکارنامہ سامنے آیا جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیروکے

تھانہ تاجو دیروپر سابق ایم این اے کے امیدوار آغامنیر پٹھان پر تین بھینسوں کی چور ی کامقدمہ درج کیاگیاہے جس پر پولیس کی جانب سے آغامنیر پٹھان کو گرفتارکرلیاگیاہے عدالت میں پیشی کے وقت آغا منیر پٹھان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بااثروں نے بسم اللہ باغ میں میری پلاٹ پر قبضہ کرکے گھر بنالیاہے اورمجھ پر بھینس چوری کا جھوٹاکیس داخل کیاہے آئی جی سندھ ،چیف جسٹس پاکستان اس کانوٹس لے کر میرے ساتھ انصاف کریں یہ سراسر زیادتی ہے ۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق سانحہ 12 مئی کے ایک اور کیس میں میئر کراچی وسیم اختر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی کارروائی سے بارہ مئی کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر سانحہ بارہ مئی کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی۔وسیم اختر سمیت اکیس ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے، ملزمان نے دورانِ سماعت صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے کیس کے گواہان کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سانحہ بارہ مئی کی از سرِ نو تحقیقات کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی اور انکوائری ٹربیونل تشکیل دینے کا حکم دیا تھا، تحقیقات کی مانیٹرنگ کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے سینئر جج مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن بنانے کی مخالفت کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ تمام متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 25 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.