Top Rated Posts ....
Search

Aisa Mat Karo....Shahbaz Shrif Ko Jab....

Posted By: Ahmed on 07-10-2018 | 04:51:42Category: Political Videos, News


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیسز میں شہباز شریف کو جب احتساب عدالت میں پیش کیا گیا توکمزہ عدالت میں لیگی ورکروں رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ان کے دونوں بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نیب کی ٹیم جب شہباز شریف کو جج کے سامنے لائی تو اس وقت ان

کے دونوں صاحبزادے ہی افردہ دکھائی دیئے ۔ اس موقع پر کمرہ عدلات میں موجود شہباز شریف کے وکلاء اور ورکروں کی جانب سے شہباز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی لیکن حمزہ شہباز کی جانب سے انہیں روکا گیا اور نعرے بازی نہ کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو نیب کی ٹیم نے آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ شہباز شریف کو نیب کورٹ بکتر بند گاڑی میں لایا گیا اور لاتے ساتھ ہی انہیں ایک کمرے میں بٹھا دیا گیا۔ نیب عدالت کے کمرے میں بیٹھے ہوئے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی وائر ہوئی جس میں انہوں نے اپنا روایتی لباس سفار سوٹ پہن ہوا تھا جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز شریف کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایا ہیں۔ نیب کی ٹیم نے معزز عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کو 10 روزہ ریمانڈ پر ان کے حوالے کیا جائے جس عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر شہباز شریف کے حوالے کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قومی اسمبلی میں قائد حزب

اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کرلیا تھا،شہباز شریف صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے گئے تھے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار ملزم فواد حسن فوادکے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گیا ہے، آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں حکومت پنجاب کی طرف سے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کر دیا ہے۔ نیب ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں نیب کو بیان ریکارڈ کروانے گئے تھے اور صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں انکا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ہے، شہبازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکیم کا ٹھیکہ ٹینڈر جیتنے والی کمپنی کے مالک پر دباﺅ ڈال کر واپس لیا اور اپنی من پسند کمپنی کو یہ ٹھیکہ دیا، جس کی وجہ سے ناصرف منصوبے میں تاخیر ہوئی اور منصوبے کی لاگت بڑھ گئی بلکہ منصوبے کے اجراءمیں بھی بے ضابطگی ہوئی،جس کمپنی سے فواد حسن فواد اور دیگر افسران نے دباﺅ ڈال کر یہ ٹھیکہ واپس لیا اس کمپنی کے مالک نے نیب لاہور میں ایک درخواست دی جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں باضابطہ طور پر انکوائری شروع کی تھی، جب فواد حسن فواد کو اس اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تو اس نے نیب کے سامنے ایک ہی موقف رکھا کہ جو کچھ بھی میں نے کیا وہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حکم پر کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے اس کیس میں پہلے بھی بیانات ریکارڈ کئے گئے لیکن اب کی بار شہباز شریف جب بیان ریکارڈ کروانے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تو اس وقت انہیں بتایا گیا کہ آپ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کر دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 24 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.