Shahbaz Shrif Jismaani....Laathi Ki Awaaz....
Posted By: Akbar on 07-10-2018 | 04:56:43Category: Political Videos, Newsکراچی (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جاچکا ہے ۔ شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کے حوالے سے سوشل اور مین سٹریم میڈیا پر قانونی سے زیادہ سیاسی پہلوﺅں پر بحث کی جارہی ہے،



(ن ) لیگ کے حامی اسے سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکن اسے احتساب کا نام دے رہے ہیں۔ ایسے میں اداکارہ ماہرہ خان جو پی ٹی آئی کی کھلم کھلا حامی ہیں نے شہباز شریف کے حوالے سے ایسا مطالبہ کردیا ہے کہ لیگی کارکن غصے سے آگ بگولہ ہوجائیں گے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر انتہائی ذومعنی انداز میں شہباز شریف کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ پر مطالبہ نما تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے ” اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے“ کی مشہور زمانہ مثال کو تھوڑا سا اپنے الفاظ میں ڈھالتے ہوئے کچھ یوں تبصرہ کیا ” ویسے آواز نہیں آنی چاہیے لاٹھی کی“۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان کی پولیس کے رویے کے باعث لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ اس لیے دیا جاتا ہے تاکہ ملزم پر تشدد کے تمام حربے آزما کر اس کے منہ سے سچ اگلوایا جاسکے اور ماہرہ خان بھی ممکنہ طور پر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کو تشدد کے ذریعے سچ کا حصول سمجھ بیٹھی ہیں شاید اسی لیے انہوں نے ایسا مطالبہ کیا ہے۔ حقیقت میں قانون پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزم پر کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دیتا بلکہ جسمانی ریمانڈ کا مطلب ملزم کو جیل بھجوانے کی بجائے پولیس یا متعلقہ تحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں دینا ہوتا ہے تاکہ اس سے تفتیش کی جاسکے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











