Top Rated Posts ....
Search

Australian Khilaadi Match Ke Dauraan

Posted By: Mangu on 08-10-2018 | 20:19:49Category: Political Videos, News


دبئی ٹیسٹ(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے والے حارث سہیل نے کہا ہے کہ جب میں کھیل رہا تھاتو آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے ایک دو مرتبہ بیہودہ باتیں کیں مگر میں نے کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔دبئی حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ‘میں شریف آدمی ہوں اور میں نے جملے بازی کو نظر انداز کرکے تمام توجہ اپنی بیٹنگ پر دی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ حارث سہیل نے دبئی کی سخت گرمی میں اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے39 میچز کھیلنے کے بعد کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے۔حارث سہیل نے پہلی ٹیسٹ سنچری اپنے چھٹے ٹیسٹ میں بنائی۔ ان کا کہنا ہے کہ اننگز کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز مجھے مشتعل کرنے کیلئے جملے بازی کرتے رہے لیکن میں نے سنی ان سنی کردی۔پیر کو آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی جملے کسنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، میں بنیادی طور پر شریف آدمی ہوں میں نے بیٹنگ کے دوران ان کی جانب نظریں اٹھا کر دیکھنے کی کوشش نہیں کی، ایک دو بارآسٹریلوی کھلاڑی جملے کستے رہے لیکن میں نظر انداز کرتا رہا۔ ایک کان سے سنتا دوسرے کان سے نکالتا رہا تمام توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔

آسٹریلیا نے منفی حربہ استعمال کرتے ہوئے119 اوورز کے بعد دوسری نئی گیند لی، اس بارے میں سوال کے جواب میں حارث سہیل نے کہا کہ گیند پرانی ہوکر پھٹ گئی تھی، ایک موقع پر گیند کی سلائی الگ ہوگئی تھی اور آسٹریلیا نے دوسری نئی گیند تاخیر سے لی جس کی وجہ سے اسٹروک کھیلنے کے باوجود رنز نہیں مل رہے تھے۔ نئی گیند لی تو رنز خود بخود بننے لگے۔حارث سہیل نے کہا کہ تماشائیوں کی تعداد کم تھی، جو تماشائی آواز لگا رہے تھے ان کی آواز بھی واضح سنائی دے رہی تھی، یونس خان لیجنڈ ہیں، کوشش کروں گا کہ ان کے قریب آسکوں، لیکن عظیم بیٹسمین تک پہنچنا آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر کام کیا ہے اگر موقع ملا تو بولنگ میں بھی جوہر دکھاوں گا، اس سے قبل ٹیسٹ میچوں میں میں 30 رنز پر آوٹ ہوتا رہا تھا، اس بار کوشش کی تھی کہ 30 کے پھیرے سے نکلوں گا اور پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کروں گا۔حارث سہیل نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پہلی سنچری بنانے کا جوش وخروش الگ ہوتا ہے، وہ لمحات نا قابل بیان تھے۔انہوں نے کہا کہ میں گھٹنے کی تکلیف کا شکار رہا جس کی وجہ سے میری کافی کرکٹ ضائع ہوئی، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں ہمارا ٹارگٹ 482 رنز ہی تھا اس پِچ پر رنز بنانا آسان نہیں، آوٹ فیلڈ ہیوی ہے پچ کی مناسبت سے اسکور اچھا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 27 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.