Main Pakistan Ki Us Ladki Se Milna Chahta Hoon...King Khan
Posted By: Akbar on 08-10-2018 | 20:21:55Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک)ویسے تو بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو برطانیہ کی شہرت یافتہ یونیورسٹی آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج نے 2 سال قبل خطاب کے لیے دعوت دی تھی۔تاہم شاہ رخ خان نے خطاب کی دعوت قبول کرنے کے باوجود 2 سال سے خطاب کے لیے وقت نہیں نکالا اور اب لیڈی مارگریٹ ہال کالج کے
طلبہ کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوتا جا رہا ہے۔شاہ رخ خان کو 2 سال قبل نومبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ کالج کے پرنسپل نے ٹوئیٹ کے ذریعے کالج میں خطاب کی دعوت تھی۔شاہ رخ خان نے اگرچہ پرنسپل کی ٹوئیٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آکسفورڈ میں خطاب کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا تھا۔تاہم جولائی 2017 میں شاہ رخ خان نے بھارتی نشریاتی ادارے ‘مڈ ڈے’ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہیں آکسفورڈ میں خطاب کی دعوت ملی اور وہ جلد ہی وقت نکال کر وہاں خطاب کرنے جائیں گے۔تاہم 2 سال گزرجانے کے باوجود شاہ رخ خان نے آکسفورڈ میں خطاب کے لیے وقت نہیں نکالا، جس پر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے انہیں اپنا وعدہ یاد دلانے کی کوشش کی۔2 سال گزر جانے کے باوجود آکسفورڈ میں خطاب کے لیے وقت نہ نکالنے پر ملالہ یوسف زئی نے اپنے کالج کے پرنسپل کی پرانی ٹوئیٹ پرجاکر کمنٹ کیا کہ ‘وہ اور کالج کے طلبہ ان کے منتظر ہیں‘۔ملالہ یوسف زئی کے کمنٹ کے بعد شاہ رخ خان نے بھی فوری طور پر انہیں جواب دیا اور کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو جلد سے جلد آکسفورڈ یونیورسٹٰی میں
خطاب کے لیے وقت نکالنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ساتھ ہی شاہ رخ خان نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے کالج کی ترجمانی کرتے ہوئے شاہ رخ کو اپنا وعدہ یاد دلایا، جس پر شاہ رخ نے بھی جلد وقت نکال کر خطاب کے لیے آنے کا ایک بار پھر وعدہ کیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ خان جو کام 2 سال میں نہیں کرسکے، اب وہ کتنے عرصے میں کرتے ہیں۔ ( م ، ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












