Umeed Thi Match Jeet Jaayein Ge
Posted By: Abid on 12-10-2018 | 06:24:37Category: Political Videos, Newsدبئی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ امید تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت جائیں گے، کوشش کی مگر بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ
جیتنے کی امید تھی، عثمان خواجہ نے اچھی بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے میچ جیتنے میں رکاوٹ بنے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے سیکھنے کو ملتا ہے، کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں پر سبق سیکھنا ہوگا، محمد عباس کاؤنٹی کھیل کر دبئی کی وکٹ پر کھیلے انہوں نے وکٹ کو سمجھ کر اچھی بولنگ کی۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں سیکھنے کے مراحل میں ہیں، بلال آصف نے خود کو اچھا بولر ثابت کیا ہے، حارث سہیل، محمد حفیظ اور اسد شفیق نے اچھی اننگز کھیلیں۔یاسر شاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یاسر شاہ ایک سال بعد واپس آئے ہیں تھوڑا مارجن دینا چاہئے وہ ہمارے اہم بولر ہیں امید ہے اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔واضح رہے کہ دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ عثمان خواجہ کی شاندار 141 رنز کی اننگز کی بدولت بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












