Ab Pakistan Mein Nayi....Car
Posted By: Ahmed on 13-10-2018 | 06:29:08Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی موٹرکار کمپنی ٹویوٹا نے نئے آرڈر لینے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا پاکستان جو کہ انڈس موٹرکمپنی کے نام سے بھی مشہور ہے نے نئے آرڈر لینے سے معذرت کر لی ہے۔ جمعہ کو شائع ہونیوالی کمپنی کی طرف سے پریس ریلیز کے مطابق،
کمپنی نے کاروں کے نئے آرڈر لینے سے معذرت کر لی ہے اور اس کی وجہ مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی اور چڑھتی قیمتیں ہیں جس کی وجہ سے کمپنی کو مسائل کا سامنا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک اور وجہ بھی بتائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف حکومتی کی جانب سے عائد کردہ ڈیوٹی میں اضافہ ، بیرون ملک سے منگوائے جانے والے گاڑیوں کے پرزہ جات اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی مارکیٹ میں استحکام کے بعد اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کی لسٹ انائونس کرنے کے بعد آرڈرز لینا شروع کر دیگی۔



TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











