Top Rated Posts ....
Search

Amitabh Par Bhi Jinsi Haraasagi Ka Ilzaam

Posted By: Akbar on 13-10-2018 | 06:30:13Category: Political Videos, News


ممبئی (ویب ڈیسک) جنسی ہراسگی کے خلاف شروع ہونے والے ”می ٹو” مہم میں کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس مہم کے تحت سوشل میڈیا پر کئی صارفین، اداکاراؤں ، گلوکاراؤں اور خواتین نے کئی مشہور شخصیات پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے جنہوں نےسوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کر دیا۔
”می ٹو” مہم کے تحت سوشل میڈیا پر الزام تراشی اور انکشافات کا سلسلہ جاری ہے جس سے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی بچ نہیں سکے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خاتون صارف نے امیتابھ بچن پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر چل رہی ”می ٹو” مہم کی حمایت کی اور اس کو سپورٹ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی خواتین کو کسی قسم کا نازیبا رویہ قبول نہیں کرنا چاہئیے بالخصوص جب وہ دفتر میں کام کرتی ہو۔ کسی بھی نازیبا حرکت پر اسے متعلقہ حکام سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہئیے۔اور اس کے خلاف یا تو شکایت درج کروانی چاہئیے یا پھر قانون کا سہارا لینا چاہئیے۔ جس پر بگ باس 6 کا حصہ رہنے والی اداکارہ میدان میں آگئیں اور امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سپنا موتی نامی اداکارہ کا کہنا تھا امتیابھ بچن کا ”می ٹو” مہم کی حمایت کرنا اور جنسی ہراسگی کے خلاف آواز اُٹھانا اس وقت کا سب سے بڑا جھوٹ ہو گا۔ اداکارہ نے امیتابھ بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلم پنک ریلیز ہو کر ختم ہو چکی ہے اور اسی طرح آپ کا یہ سماجی کارکن بننے کا تاثر بھی جلد ختم ہو جائے گا۔بہت جلد آپ کا سچ سب کے سامنے آئے گا۔ میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ اپنے ہاتھ نہیں چبا رہے ہوں گے کیونکہ صرف ناخن چبانے سے کام نہیں چلے گا۔ اس حوالے سے سپنا نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں نے امیتابھ بچن کی جنسی طور پرخواتین کو ہراساں کرنے کی بہت کہانیاں سنی ہیں۔ میں اُمید کرتی ہوں کہ وہ تمام خواتین اس کے خلاف آواز اُٹھائیں گی کیونکہ میں اب امیتابھ بچن کی منافقت سے بہت تنگ آ چکی ہوں۔ سپنا کے الزامات پر امیتابھ بچن کی جانب سے فی الوقت کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.