Top Rated Posts ....
Search

Zimni Election 2018 Ke Hawaale Se

Posted By: Ahmed on 14-10-2018 | 08:45:36Category: Political Videos, News


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات کا مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے ۔ ج سکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے صاحبزادہ مونس الٰہی 61 ہزار 7 سو 23 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم

لیگ ن کے امیدوار عمران ظفر 19471 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے کہ کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے چاروں صوبوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا۔قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بہت کم دکھائی دیا۔ تمام حلقوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگ ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔جن حلقوں پر پولنگ ہورہی ہے اس میں اسلام آباد کی نشست این اے 53 سمیت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ایک ایک حلقہ شامل ہے۔پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ اور بلوچستان کی دو دو جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 35 حلقوں میں 92 لاکھ 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی 83 ہزار 74 ووٹرز اپنا حق رائے دہی

استعمال کریں گے جن کے لیے 7 ہزار 489 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور ایک ہزار 727 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پنجاب کے حلقہ پی پی 87 میانوالی اور پی پی 296 راجن پور پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ رجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق ضمنی انتخابات میں پہلی بار 7 ہزار 364 سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے اس لیے اگر اس میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہ آیا تو الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی میں شامل کیا جا سکتا ہے ورنہ ان کو گنتی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ رجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق ضمنی انتخابات میں پہلی بار 7 ہزار 364 سمندر پار پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ پائلٹ پراجیکٹ ہے اس لیے اگر اس میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہ آیا تو الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی میں شامل کیا جا سکتا ہے ورنہ ان کو گنتی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ک


کراچی کے حلقے این اے 243 میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نےگلشن اقبال پولنگ اسٹیشن نمبر74 میں ووٹ کاسٹ کیا۔کراچی سے ایم کیوایم کے امیدوار عامر چشتی نے پولنگ اسٹیشن نمبر 111 میں ووٹ کاسٹ کردیا۔گجرات کے حلقہ این اے 69 سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار مونس الٰہی نے گورنمنٹ اسکول ستارہ گڑھ میں ووٹ کاسٹ کیا۔پارٹی کےصدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے میونسپل ماڈل اسکول مسلم آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن موہڑہ نور اسکول بنی گالہ میں کاسٹ کیا۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے علی نواز اعوان امیداور ہیں۔ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولنگ اسٹیشن کو ووٹرز سے خالی کرالیا گیا۔لاہور کے اہم ترین حلقے این اے 131 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے پولنگ اسٹیشن ہائی اسکول مرغز صوابی میں ووٹ ڈالا۔وزیردفاع پرویز خٹک نے پی کے 64 کے لیے مانکی شریف میں ووٹ کاسٹ کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے لیکن اپنا شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث وہ بغیر ووٹ کاسٹ کیے ہی روانہ ہو گئے۔۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.