PTI Ki Niyat Par Kisi Ko Koi Shak Nahi
Posted By: Ahmed on 17-10-2018 | 20:08:26Category: Political Videos, Newsکراچی (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کو میں ان کی کارکردگی کی بنا پر دس میں سے صفر نمبر دوں گا البتہ ان کی نیت پر میں انھیں دس میں سے دس نمبر دوں گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر
عمر کا کہنا تھا کہ نیت کا راز بھی اللہ ہی جانتا ہے ہم کیا کہہ سکتے ہیں لیکن نیت بھی کاکردگی اور ٹیم کے بغیر کیا کرے گی ۔ انھوںنے کہاکہ اب پچاس لاکھ گھروں کی ہی مثال لے لیجئے ۔ اعلان کر دیا جبکہ زمین اور سرمایے کاابھی کچھ پتہ نہیں۔ آپ مجھے بتائیے کہ کیا سندھ میں اس منصوبے کےلئے سندھ کی صوبائی حکومت سے کوئی بات کی گئی؟ یہ نا تجربہ کاری ،بچپنا اور نا اہلی کی علامت ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر تنقید کا سامنا ہے جس پر وزراءکا کہناہے کہ مجبوری میں جانا پڑ رہاہے اور عمران خان کا کہناہے کہ وہ بہت جلد پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے اس لیے آپ پریشان نہ ہوں ۔ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور حالیہ وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی ہیں ، نے اپنے ہی بھائی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت نے فرخ سلیم کو معیشت کا ترجمان لگا دیاہے اور اس کے بارے میں اسد عمر کہا کرتے تھے کہ ” یہ جانوروں کے ڈاکٹر ہوں گے لیکن معیشت کے تو نہیں ہیں اور آج آپ نے انہیں اکانومی پر رکھ دیاہے ۔زبیر عمر کا کہناتھا کہ ابھی جو انہوں نے بات کی ہے تین چیزوں کی ، اس پر دنیا ہنستی ہے ، آپ نے منی لانڈرنگ روکنی ہے تو آپ روکیں ، اس کا معیشت کی منصوبہ بندی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











