Zimni Intakhabaat....Kaun Kamyaab Kis Ne Khaai Shakist
Posted By: Ahmed on 18-10-2018 | 19:59:13Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی اسمبلیوں کے 24 نشستوں میں سے 15 اور قومی اسمبلی کے بھی گیارہ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے
والے امیدواروں کے نوٹیفیکیشن روک لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک قومی نشستوں پرکامیاب سات امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے گئے ہیں جبکہ کامیاب امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور این اے 53 سے کامیاب امیدوارعلی نواز اعوان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہ ہوسکا۔اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سمیت سندھ اسمبلی کی دونشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔پورے ملک میں ضمنی انتخابات ہوچکے ہیں لیکن ابھی کراچی کے حلقے این اے 247 پر انتخابی دنگل سجے گا جس کے لیے شہر قائد میں سیاسی سرگرمیاں اور گہما گہمی جاری ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











