Top Rated Posts ....
Search

Tabdili Lahore Waalon Ko Mehngi Pad Gayi

Posted By: Akbar on 18-10-2018 | 20:00:07Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) لگتا ہے پی ٹی آئی لاہور میں شکست سے کچھ سیکھنے کو تیار نہیں، سیاسی تجزیہ نگار حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی لاہور میں شکست کی چاہے کوئی بھی توجیہہ پیش کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی سے جتنا لاہوریے متاثر ہوئے
نامور صحافی ایثار رانا روزنامہ پاکستان میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ملک کا کوئی دوسرا کونہ نہیں ہوا، لگتا ہے پی ٹی آئی نے تمام تجربات لاہور میں کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے، نیا تجربہ جس سے اہل لاہور کو گزرنا ہوگا وہ موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والوں کو بھی ہیلمٹ پہننے سے ہوگا، چاہے وہ خواتین ہی کیوں نہ ہو، ابھی لاہوریے ایک ہیلمٹ اور اسکی قیمت کو ہضم نہیں کرپائے کہ اب انہیں یہ نیا حکم ماننا ہوگا، قانون پر عمل کرنا ہر شہری پر فرض ہے لیکن یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام قوانین کا اطلاق لاہور پر ہی ہوگا۔ پہلے انہیں ہیلمٹ نہ پہننے پر سزائیں ملیں، ایک غریب موٹر سائیکل سوار جسکی اوریج تنخواہ باالفرض پندرہ سے بیس ہزار ہو جب اسے دو سے تین ہزار جرمانہ اور پھر پندرہ سو سے دو ہزار کا ہیلمٹ خریدنا پڑا تو یقیناًاسے تبدیلی کا بدمزہ چکھنا پڑا، اب اگر تازہ قانون پر بھی اسی طرح عمل ہوا تو زرا سوچیں ایک غریب آدمی کے بجٹ کا کیا ہوگا، وہ کہاں سے دو دو ہیلمٹ خریدتا پھرے گا، اور اگر اس کی موٹر سائیکل کے پیچھے برقعہ پوش خاتون بیٹھی تو وہ ہیلمٹ برقعے کے اندر پہنے گی یا باہر،

دونوں صورتوں میں منظر خاصہ مضحکہ خیز ہوگا، حالیہ ضمنی انتخابات میں لاہوریوں نے کھل کر اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں حکومت نے خصوصاً لاہور میں کئے گئے اقدامات پسند نہیں آئے، تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا تو لاہور میں، پانی کی لوڈشیڈنگ ہوئی تو لاہور میں اور اب حالیہ اقدام کی کسر رہ گئی تھی، بے شک قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے بے شک ٹریفک قوانین کی پابندی ہونی چاہئے بے شک پانی کا استعمال محفوظ بنانا چاہئے، حتیٰ کہ موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھنے والوں کو بھی ہیلمٹ پہننا چاہئے لیکن کیا یہ سب لاہور میں ہی ہونا ضروری ہے، لاہور کو ٹارگٹ کیوں کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے گرد سازشی ٹولہ انہیں لاہور سے دور کرنا چاہتا ہے اور وہ اس میں خاصی حد تک کامیاب بھی ہوا ہے۔ اگر لاہور ٹریفک پولیس کے حالیہ اقدام پر عملدرآمد ہوا تو میں آپ کو ایڈوانس بتا رہا ہوں کہ لاہور میں شدید ردعمل دیکھنے میں آئے گا، اور لاہور میں اٹھنے والی بے چینی پورے پاکستان اور خصوصاً پی ٹی آئی حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی، خدارا کوئی تو وزیراعظم عمران خان کی آنکھیں کھولے وہ آہستہ آہستہ عوام سے دور کئے جارہے ہیں۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.