Top Rated Posts ....
Search

Sarfraz Ahmed Ka New Record...

Posted By: Abid on 18-10-2018 | 20:02:20Category: Political Videos, News


ابوظہبی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کپتان ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔ 31سالہ سرفراز احمد نے ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 94رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد
دوسری اننگز میں بھی 81رنز کی عمدہ باری کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی یہ کارنا مہ 4مرتبہ سر انجام دے چکے ہیں جب کہ سابق زمبابوین وکٹ کیپر کپتان ٹٹنڈا ٹیبو نے 2مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ،سابق زمبابوین کپتان گرانٹ فلاور اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم بھی ایک ،ایک مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔یاد رہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 9وکٹوں کے نقصان پر 400رنز سکور کرکے اننگز ڈکلیئر کرکے کینگروز کو جیت کے لیے 538رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک 1وکٹ کھو کر 47رنز بنا لیے ہیں ۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز پر آﺅٹ ہوگئی ،کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 17 اور اظہر علی 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم نیتھن لیون نے حارث سہیل کو اپنے سکور میں اضافہ کیے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔53ویں اوور میں پیٹر سڈل کی ایک گیند اظہر علی کے بلے کا کنارہ لے کر تھر ڈ مین باﺅنڈری کی جانب گئی اور
باﺅنڈری کے بالکل قریب جاکر رک گئی ،اظہر علی اور اسد شفیق کے خیال میں گیند باﺅنڈری پار کرگئی تھی اور جب مچل سٹارک نے بال واپس وکٹ کیپر ٹم پین کی جانب پھینکی تو دونوں بلے باز وکٹ کے درمیان میں بت بنے کھڑے تھے اور ٹم پین نے وکٹ گرا کر اظہر علی کو64رنز پر پوویلین واپس بھیج دیا ۔کھانے کے وقفے کے بعد اسد شفیق44رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ،کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر چائے کے وقفے پر ٹیم کا سکور 350رنز تک پہنچا دیا ،بابر اعظم وقفے کے بعد99رنز پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ،بلال آصف15اور یاسر شاہ4رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ کپتان سرفراز احمد81رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے اپنی اننگز ڈکلیئر کردی ۔آسٹریلیا کے لیے ایرون فنچ اور شان مارش نے اننگز کا آغاز کیا ،شان مارش 4رنز بنا کر میر حمزہ کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے ، فنچ اور ٹریوس ہیڈ نے دن کے اختتام پر ٹیم کا سکور47رنز تک پہنچایا،کینگروز کو جیت کے لیے مزید491رنز درکار ہیں اور میچ ڈرا کرنے کے لیے اسے مزید180اوور ز بلے بازی کرنا ہوگی۔ اس سے قبل کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی، ایرون فنچ 39 اور مچل سٹارک 34 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 145 رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.