Top Rated Posts ....
Search

Pakistaniyo Tayaariyaan Kar Lo Qatar Mein 1 Lakh

Posted By: Ahmed on 19-10-2018 | 09:32:08Category: Political Videos, News


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سےقطر کےوزیر خارجہ کی ملاقات، ملاقات میں قطر کےوزیر خارجہ نےعمران خان کووزیراعظم کاعہدہ سنبھالنےپر امیرقطر کی مبارکبادپہنچائی۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی
ملاقات کی ہے، ملاقات میں انہوں نے عام انتخابات میں عمران خان کو کامیابی حاصل کرنے پر ا میر قطر کی مبارکباد پہنچائی۔ اس موقع پ وزیر اعظم عمران خان نے قطری وزیر خارجہ سے کہا کہ قطر کی ترقی وخوشحالی کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ، قطر کے1لاکھ پاکستانیوں کوروزگار دینےکےفیصلےپرجلد عمل درآمد کےخواہشمندہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہےدونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاک قطر تعلقات کو مضبوط بنانے کےخواہش مند ہیں۔ اس موقع پر قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیےہرممکن کردار ادا کریں گے،قطرکےوزیرخارجہ نےامیرقطرکی جانب سےعمران خان کونیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ امیرقطرپاکستان کیساتھ قریبی تعلقات کومضبوط بنانےکےخواہش مندہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے اسلام آباد
آمد کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران قطری وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو ایک لاکھ نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔پاکستان نے قطر کے سرمایہ کاروں کو توانائی اور ریفائنری کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ قطری سرمایہ کاروں کو زرعی، لائیو اسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران قطری وزیرخارجہ نے انتخابات میں کامیابی پر امیر قطر کا مبارکباد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ جبکہ دوسری جانب قطری حکومت نے پاکستانیوں کو ویزہ فراہمی کا عمل آسان بنانے کیلئے پاکستان میں ہی ویزہ سینٹر بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست روزگار کے متلاشی پاکستانیوں کی بھرتی کرکے انہیں قطر لے جائے گی۔ قطر کے اس فیصلے سے سعودی عرب سے بے روزگار ہو جانے والے پاکستانی سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق قطر سے پاکستان کو بڑی مالی معاونت بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 127 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 125 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.