Top Rated Posts ....
Search

Breaking News: PTI Ya ANP...?

Posted By: Abid on 21-10-2018 | 10:42:37Category: Political Videos, News


کراچی/پشاور(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔این اے 247 کراچی:قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کراچی کے 240 میں سے 167 پولنگ اسٹیشنز کے

نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی 22270 ووٹ لے کر آگے جب کہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 9636 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی کے قیصر خان نظامانی 6599 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔پی ایس 111 کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کراچی کے 80 میں سے 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 6357 ووٹ لے کر آگے اور ایم کیو ایم کے جاوید مغل 4100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی کے 71 پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پشاور کے مجموعی 86 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 11224 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 9755 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی کے 71 سے جیتنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین مہمند پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہے ہیں لیکن ضمنی انتخاب میں اسی حلقے سے گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی ذوالفقار خان کو ٹکٹ جاری ہونے پر پارٹی سے علیحدہ ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ایس 111 پر گورنر سندھ عمران اسماعیل فاتح قرار پائے تھے تاہم عارف علوی کے صدر مملکت بننے اور عمران اسماعیل کے گورنر سندھ بننے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے این اے 247 پر آفتاب صدیقی، ایم کیو ایم کی طرف سے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کی جانب سے قیصر نظامانی اور پاک سرزمین پارٹی کے ارشد وہرہ میدان میں تھے۔دوسری جانب پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیو ایم پاکستان کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اور آزاد امیدوار جبران ناصر میدان میں تھے۔پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 کی نشست گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چھوڑی تھی۔اس حلقے پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی سمیت 5 امیدوار مدمقابل تھے۔تحریک انصاف کے شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کا اصل مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین سے تھا تاہم وہ کامیابی نہ حاصل کرسکے۔نواحی دیہات پر مشتمل اس حلقے کی سرحدیں سابقہ خیبر ایجنسی سے ملتی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 31 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.