Zardari Saab Maine Aapke Khilaaf
Posted By: Mangu on 23-10-2018 | 07:11:28Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف کے درمیان غلط فہمیاں دور کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے،سربراہ جے یو آئی (ف)نے نواز شریف تک آصف زرداری کا شکوہ پہنچادیا۔نوازشریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام
دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیخلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا،مجھے آپ کیخلاف مقدمے کاعلم ہی نہیں تھا،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ سابق صدرکی غلط فہمی دورکردیں۔واضح رہے گزشتہ روز آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کا اتحاد بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کا ‘مفت مشورہ’ دے دیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا’۔زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔وزیر اطلاعات نے
اپنے پیغام میں کہا کہ ‘قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، اس کے لیے ووٹ چاہئیں۔ زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں اور ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں’۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












