Muddat E Mulaazamt Ke Khaatme Ke Baad
Posted By: Ahmed on 23-10-2018 | 07:12:46Category: Political Videos, Newsلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مدتِ ملازمت کے خاتمے کے بعد نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔۔ صدر پاکستان کی جانب سے 6اہم ترین شخصیات کو بھی مستقل کر دیا گیا ۔ جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پروٹوکول لینے
سے انکار کر دیا اور کہا کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نومنتخب چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلٰیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان، صوبائی وزرا، پاکستان بار کونسل، لاہور بار ایسو سی ایشن کے عہدیداروں، سول و عسکری افسران سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ جسٹس یاور علی کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹس ریفرنس میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا، جس میں نامزد چیف جسٹس انوار الحق، جسٹس
سردار شمیم، جسٹس مامون الرشید سمیت عدالت عالیہ کے تقریباً تمام ججز نے شرکت کی۔ جسٹس یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار شمیم خان لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج بن گئے جبکہ جسٹس امین الدین خان عدالت عالیہ کی انتظامیہ کمیٹی میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججو ں کو مستقل کر نے کی منظوری دی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












