Top Rated Posts ....
Search

Dunya Bhar Mein Croron Chaahne Waale

Posted By: Ahmed on 23-10-2018 | 09:19:07Category: Political Videos, News


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر میں کروڑوں چاہنے والے اچانک خبر ملنے پر ہکا بکا ۔۔ڈرامہ سیریل ’’سی آئی ڈی‘‘ میں کام کرنے والی بھارت کی معروف ترین شخصیات اپنے مداحوں کوروتا چھوڑ گئیں ۔۔ ہندی ٹی وی چینل کے انتہائی معروف شو ” سی آئی ڈی “ کے مداحوں کیلئے افسردہ خبر آ گئی ہے کہ اس شو کو اب 20 سال کے بعد حتمی طور پر بند کرنے کااعلان کر دیا گیاہے اور اسے چینل کے ساتھ ہونے والے چند مسائل کے باعث بند کیا جارہاہے ۔ بھارتی

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پروڈیوسرز نے اس شو کو ختم کرنے کا فیصلہ اچانک لیا ہے، جس کی وجہ سے مداح کافی مایوس ہوگئے ہیں تاہم سی آئی ڈی کی آخری قسط رواں ماہ کے آخر میں 27اکتوبر کو نشر کی جائے گی جس کے ساتھ ہی اس مشہور زمانہ شو کا اختتام ہو جائے گا ۔ اس پروگرام میں موجود کردار اے سی پی پرادھیومن، سینئر انسپیکٹر (ایس آئی) ابھیجیت اور دیا آج بھی ناظرین کے درمیان اتنے ہی مقبول ماتے جاتے ہیں۔یہ کردار اداکار شیواجی ستم، اداکار شریواستو اور اداکار دیاآنند شیٹی نے ادا کیے۔ ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے شو کے اداکار دیاآنند شیٹی سی آئی ڈی کی نشریات ختم ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حقیقت ہے، ہمیں حال ہی میں اس کے بارے میں پتا چلا جس کے بعد 4 سے 5 دن قبل ہم نے پروگرام کی شوٹنگ بند کردی، 27 اکتوبر کو نشر ہونے والی قسط آخری ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ ہم شو کی شوٹنگ کررہے تھے اور اگر یہ جاری رہتی تو اس کے 21 سال بھی مکمل ہوجاتے لیکن پروڈیوسر نے اچانک ہی بتایا کہ اب شو بند کیا جارہا ہے، میں اپنے کردار دیا کو خوب یاد کروں گا، لیکن ہمیں ناظرین کے لیے بے حد دکھ ہورہا ہے، ہم ایک خاندان کی طرح تھے، ہم ایک دوسرے کو بے حد یاد کریں گے کیوں کہ یہ ہمارے دوسرے گھر کی طرح تھا۔ان کا کہناتھا کہ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ چینل کے ساتھ ہوئے چند مسائل کے باعث سی آئی ڈی ختم کیا جارہا

ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں اس شو کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا گیا تھا، تاہم پبلک ڈیمانڈ کے باعث اسے واپس آن ایئر کیا گیا۔حال ہی میں پروگرام کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار ایونٹ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں پوری ٹیم نے شرکت کی تھی۔سی آئی ڈی کا آغاز 1998 میں سونی ٹیلی ویژن پر ہوا تھا۔پولیس اور چوروں کی آنکھ مچولی پر مبنی اس شو نے اب تک ایک ہزار 5 سو 46 اقساط مکمل کرلی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.