Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ke Daure Ka Be Sabri Se Wait

Posted By: Abid on 26-10-2018 | 06:17:12Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر ژاؤ جنگ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چین میں اپنے ہم منصب کے علاوہ ہمارے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان کی تعمیر میں چین بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔ نئی حکومت عالمی مقاصد کے حصول کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔ چین پاکستان کو پرامن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ علاقائی امن خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا ہمیں ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں سی پیک کے زریعے سے دونوں ممالک کے معاشی و اقتصادی تعلقات کو فروغ ملا۔ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہمیت کاحامل ہے۔سی پیک کے تمام فوائد چین کو نہیں مل رہے اس متعلق تمام اندازے غلط ہیں۔ سی پیک پر پاکستان کے تما خدشات کا ازالہ کریں گے۔ کچھ قوتوں کو پاک چین دوستی اور تعلقات کھٹکتے ہیں۔ پاک چین تجارت کے کے امور میں اضافے کے حوالے سے بھی دورے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چین پاکستان کی بر آمدات، اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں ترقی چاہتے ہیں۔ خیال رہےوزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین ان کے پہلے سرکاری دورے سعودی عرب کی نسبت طویل ہوگا۔ وزیر اعظم 3 روز تک چین میں قیام کریں گے ۔ قیام کے دوران چینی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ چین کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقاتیں بھی شیڈول میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم 5 نومبر کو شنگھائی میں عالمی درآمدی نمائش میں مہمان ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اقتصادی و دفاعی تعاون اور سی پیک منصوبوں پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ 7 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ خارجہ، خزانہ، ریلوے، پلاننگ اور اطلاعات کے وزرا بھی ہوں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.