Kaamyaabi Ke Baad Aisa Re Action
Posted By: Abid on 26-10-2018 | 19:06:47Category: Political Videos, Newsینگون (ویب ڈیسک)مقابلہ حسن جیتنے کا خواب اس میں شریک ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے مگر پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی حسینہ نے کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ ججز کی جانب سے کامیاب قرار دیئے جانے پر وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی۔



یہ دلچسپ واقعہ میانمار کے شہر ینگون میں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018 کے دوران پیش آیا۔کلارا سوسا نامی پیراگوئے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو اس سال کا فاتح قرار دیا اور جب اس نے بھارت سے تعلق رکھنے والی رنراپ میناکشی چوہدری کا ہاتھ تھاما تو بے یقینی اور خوشی سے سر چکرایا اور کلارا فرش پر گرگئی۔کلارا کو بہت جلد ہوش آیا، جس کے بعد اس نے کیمرے کے سامنے مسکراہٹ کے ساتھ آنسو بھی بہائے۔ججز کی جانب سے فاتح کے اعلان سے قبل کلارا نے کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اسے ہارٹ اٹیک ہونے والا ہے۔اس مقابلہ حسن کا فائنل جمعرات کو ینگون میں ہوا تھا۔مقابلے کے دوران جب دیگر امیدواروں کے ساتھ کلارا سے پوچھا گیا کہ کامیابی کے بعد کس ملک کا دورہ کرکے دنیا میں بہتری کا کام کریں گی، تو اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملک کا انتخاب کیا ‘کیونکہ امریکا دیگر ممالک کے لیے ایک مثال ہے، تو میرا پہلا پیغام ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ ہوگا کہ وہ امن، محبت اور برداشت کے لیے ایک مثال بنیں

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











