Main Bhi Is Darinde Ki Hawas Ka Nishana
Posted By: Akbar on 27-10-2018 | 19:19:13Category: Political Videos, Newsممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آج کل” می ٹو ” کی مہم نے زور پکڑا ہوا ہے، ایسی ایسی فلمی شخصیات کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں کہ نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں موجود بالی وڈ ستاروں کے مداح ورطہ حیرت میں ہیں۔ انہیں شخصیات میں سے ایک معروف گلوکار، موسیقار انو



ملک کو بھی جنسی حراسگی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پہلے بھارتی اداکارہ شویتا نے انو ملک پر الزام لگایا کہ جب وہ آڈیشن دینے گئیں تو انو ملک نے انہیں حراساں کرنے کی کوشش کی حالانکہ اس وقت انکی والدہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔ تاہم اب بھارت کی نامور گلوکارہ ” الیشاچنائے ” بھی میدان میں آگئیں ہیں اور انہوں نے بھی انو ملک پر حراساں کرنے کے الزامات کو سچ قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انو ملک نے الیشا چنائے کو 90 کی دہائی میں جنی حراساں کیا تھا جس پر انہیں عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن کچھ ہی عرصہ میں یہ معاملہ رفعہ دفعہ ہوگیا تھا ۔ لیکن ایک مرتبہ پھر الیشا چنائے نے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انو ملک پر جنسی ھراسگی کا الزام لگانے والی لڑکیوں کا بھر پور ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ الیشا چنائے کا کہنا ہے کہ” انو ملک کے بارے میں جو بھی حقیقت سامنے آئی ہے وہ حر ف بہ حرف سچ ہے، میں ہر اس عور/ لڑکی کے ساتھ ہوں جو آواز اُٹھا رہی ہے، ایسا کرنے سے شاید مجھے سکون مل جائے ۔ ”
یاد رہے کہ بھارتی موسیقار انو ملک پر شویتا پنڈت نے کچھ عرصہ قل الزام لگایا تھا کہ ” جب میں اپنی والدہ کے ساتھ آدیشن دینے گئی تھی تو انو ملک نے مجھے جنسی طور پر حراساں کیا تھا، اس حیوان نے تو اپنو ں کو بھی نہیں چھوڑا “۔ واضح رہے کہ جنسی حراسگی کے الزامات کے بعد انڈین آئیڈل 5 کی ایک سابق ٹیم ممبر سمیت متعدد خواتین کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے انکشافات کے بعد بھارت کے سونی ٹیلی ویژ ن نے اعلان کیا ہے کہ انو ملک بحیثیت جج انڈین آئیڈل کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پروڈیوسر ڈینیکا ڈسوزا نے انکشاف کیا تھا کہ 2010 میں انہوں نے انو ملک کے ساتھ ایک سال تک ریئلٹی شو انڈین آئیڈل میں کام کیا تھا، لیکن اس دوران انو ملک کا رویہ سب کے سامنے غیر اخلاقی تھا، جس کا سینیئرز کو بھی پتہ تھا لیکن وہ انجان بنے رہے۔ انو ملک پر سب سے پہلے جنسی ہراساں کرنے کا الزام گلوکارہ سونا موہپاترا نے عائد کیا تھا، جس کے بعد شوئتا پنڈت نے بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی انو ملک کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں۔دوسری جانب انو ملک نے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












