Top Rated Posts ....
Search

Me Too....? Saif Ali Khan Ne Khamoshi Tod Di

Posted By: Akbar on 28-10-2018 | 05:32:25Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان جنہوں نے بھارت میں جاری ’می ٹو‘ مہم کے تحت اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے پردہ اٹھایا تھا اور بتایا تھا کہ انہیں بھی 25 سال قبل ہراساں کیا گیا تھا۔سیف علی خان نے بتایا تھا کہ اگرچہ انہیں جنسی طور پر
ہراساں نہیں کیا گیا تھا، تاہم انہیں ہراساں کیا گیا۔اسی طرح سیف علی خان نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے واقعات کو سامنے لانے والی خواتین و اداکاراؤں کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔اور اب اسی مہم پر بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے گھر کی تمام خواتین کے ساتھ کسی نے کوئی نامناسب رویہ اختیار نہیں کیا ہوگا۔’ڈی این اے انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سیف علی خان نے خبر رساں اداے ‘آئی اے این ایس’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جن خواتین کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں ان کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لیے دوسروں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔اپنی آنے والی فلم ‘بازار’ کی تشہیر کے موقع پر بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ انہیں مکمل امید اور یقین ہے کہ ان کی اہلیہ، والدہ اور بہن کو فلم انڈسٹری میں کسی طرح بھی ہراساں نہیں کیا گیا ہوگا۔ نڈیا ڈاٹ کامسیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ

ان کے خاندان کی کسی خاتون کے ساتھ کسی شخص نے نامناسب رویہ اختیار کرنے کی جرئت کی ہوگی۔سیف علی خان کے مطابق چوں کہ وہ اپنے خاندان کی خواتین کی حفاظت کے لیے موجود تھے اور ان کا خاندان کا نام ہی ان کے گھر کی خواتین کو محفوظ رکھنے کے لیے کافی ہے۔چھوٹے خان نے شوبز انڈسٹری میں نامناسب رویوں اور ہراساں ہونے والی خواتین کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی متاثرہ خواتین کی حفاظت کے لیے ہمیں آگے آنا چاہیے اور انہیں مکمل تحفظ کا احساس دلانا چاہیے۔ساتھ ہی چھوٹے خان نے طاقتور اور بااثر خواتین کو بھی گزارش کی کہ وہ عام خواتین اور اداکاراؤں کی حفاظت کے لیے آگے آئیں۔خیال رہے کہ سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور، ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ، دوسری اہلیہ کرینہ کپور، بہن سوہا علی خان اور بیٹی سارہ علی خان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.