Imran Khan Ka Woh Wada Jis Ke
Posted By: Ahmed on 29-10-2018 | 10:14:54Category: Political Videos, Newsاسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نی24ارب روپے گیس چوری کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، جبکہ گیس کمپنیوں میں موجودہ گیس چور مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے، عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ گیس چوری کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالیں گے،
وزارت پیٹرولیم کے دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے ملک میں یہ سال24ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہوتی ہے، جبکہ حکومت اس چوری کا بوجھ عوام پر ڈال دیتی ہے حالانکہ گیس چوری میں غریب عوام کا کوئی قصور نہیں ہے سب سے زیادہ گیس چوری سندھ اور کراچی میں ہوتی ہے، دستاویزات کے مطابق سوئی سدرن میں سالانہ گیس چوری کا تناسب 13ارب 86کروڑ ہے جبکہ اس چوری کی رقوم حکومت گیس بلوں میں شامل کرکے غریب عوام سے وصول کرتی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے صوبوں میں10ارب روپے کی گیس چوری ہر سال کی جاتی ہے، جس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے بھی گیس چوری کا بوجھ عوام پر ڈال کر اس غریب عوام کا کمر توڑ دی ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ گیس سیکٹر میں155ارب روپے کا خسارہ ہے اس خسارہ میں24ارب گیس چوری کے بھی شامل ہیں حکومت اس حوالے سے کوئی وضاحت دینے پر تیار نہیں ہے اور بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












